ورلڈ والی بال کوالیفائنگ رائونڈ‘ پاکستان نے بنگلہ دیش‘ مالدیپ نے میکائو کو ہرا دیا

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) لیاقت جمنازیم میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 25-16 ‘ 25-19 اور 25-13 سے شکست دے کر 2010ء ورلڈ والی بال چیمپئن شپ کوالیفائنگ رائونڈ کے دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ دوسرے میچ میں مالدیپ نے میکائو کو 3-1 سے شکست دی۔ پہلے رائونڈ کے آخری دو میچز آج کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ میکائو اور بنگلہ دیش کے درمیان جبکہ دوسرا میچ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان کھیلا جائے گا۔