میری توہین کی جا رہی ہے بورڈ سے کوئی لڑائی نہیں: جاوید میانداد

کراچی (ریڈیو نیوز) پی سی بی کے سبکدوش ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد نے کہا ہے کہ میری توہین کی جا رہی ہے‘ میری بورڈ سے کوئی لڑائی نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے تمام افسران اعزازی طور پر کام کرنا شروع کردیں تو میں بھی ایسا ہی کروں گا۔ پی سی بی کے چیئرمین اعجاز بٹ نے مجھے کہا کہ اگر کرکٹ کے معاملات تمہیں دے دوں تو میں کیا گھر چلا جائوں۔