سہ ملکی سیریز : جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو 61 رنز سے ہرا دیا
ہرارے (سپورٹس ڈیسک) زمبابوے میں جاری سہ ملکی کرکٹ سیریز کے اکی میچ میں جنوبی افریقہ نے میزبان ٹیم کو 61 رنز سے شکست دیدی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم آخری اوور میں 231 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کپتان ہاشم آملہ نے 66 اور وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک نے 76 رنز بنائے۔ پراسپرا تاسیا نے ہیٹ ٹرک کے ساتھ 5 وکٹیں حاصل کیں۔ زمبابوے کی ٹیم 38.3اوورز میں 170 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ڈیل سٹین اور میکلیرن نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ پراسپراتاسیا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔