ٹی ٹونٹی رینکنگ:عماد وسیم باﺅلرز میں چوتھے نمبر پر آگئے
لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر ) ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریزمیں کلین سوئپ کے باوجود آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان کی ترقی نہ ہو سکی‘ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔آئی سی سی رینکنگ میں نیوزی لینڈ پہلے ،بھارت دوسرے اور جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ویسٹ انڈیز چوتھے ‘آسٹریلیا پانچویں ‘انگلینڈ چھٹے ‘سری لنکا آٹھویں‘افغانستان نویں‘ بنگلہ دیش دسویں ‘ہالینڈ گیارہویں‘زمبابوے بارہویںنمبر پر موجود ہے ۔ باولر کی فہرست میں عماد وسیم چوتھے نمبر پر آگئے۔ عماد وسیم نے 33 درجے ترقی کرکے پہلی بار ٹاپ فائیو میں جگہ بنالی ، باﺅلنگ میں عمران طاہر کا پہلا نمبر ہے۔ٹاپ 10 بلے بازوں میں کوئی پاکستانی جگہ نہیں بناسکا، پہلی پوزیشن ویرات کوہلی کے پاس ہے، جنوبی افریقہ کے عمران طاہرباﺅلرز میں پہلے نمبر پر ہیں۔ بمراہ دوسرے ‘سیموئل بدری تیسرے ‘عماد وسیم چوتھے ‘ایشون پانچویں ‘فولکنر چھٹے ‘کائل ایبٹ ساتویں‘ایڈم ملنی آٹھویں ‘نائرائن نویں اور محمد نبی دسویںنمبر پر موجود ہیں ۔آل راﺅنڈر زمیں پاکستان کے شاہد آفریدی تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔شکیب الحسن دوسرے جبکہ محمد نبی چوتھے نمبر پر ہیں ۔