پینٹاتھلون چیمپئن شپ : پنجاب کے مصور حیات کی پہلی پوزیشن
لاہور(نمائندہ سپورٹس/ سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب اور پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن کے زیراہتمام پنجاب سٹیڈیم میں پینٹاتھلون چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ سپورٹس کا ٹیلنٹ رکھنے والے آگے بڑھیں سپورٹس بورڈ پنجاب ان سے ہر طرح کا تعاون کریں گے۔ سپورٹس بورڈ پنجاب اور پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن کے زیراہتمام پنجاب سٹیڈیم میں پینٹاتھلون چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، آزادکشمیر اور واپڈا کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا، چیمپئن شپ میں اتھلیٹکس اور سوئمنگ کے مقابلے ہوئے جس میںپنجاب کے مصور حیات 513پوائنٹس لیکر پہلی، واپڈا کے عبدالعزیز 489کے ساتھ دوسری اور پنجاب کے ہی زبیر احمد 422 پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن پر رہے۔