جنید خان نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے بھی آئوٹ
لاہور(سپورٹس ڈیسک) پی سی بی کو انجری کے شکار فاسٹ باؤلرز جنید خان اور وہاب ریاض کی فٹنس رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔وہاب ریاض نے انجری میں بہتری آنے پر پریکٹس کا آغاز کردیا ہے جبکہ جنید خان کے دوبارہ ٹیسٹ کرائے جائیں گے اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے بھی باہر ہوگئے ہیں ۔ وہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی انجری کی وجہ سے باہر گئے تھے ۔