ہانگ کانگ، ہالینڈ نے بھی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

ہانگ کانگ، ہالینڈ نے بھی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

ابوظہبی (سپورٹس ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کوالیفائرز میں ہانگ کانگ اور ہالینڈ کی ٹیموں نے بھی آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ہانگ کانگ نے پاپوا نیوگنی کو 29 رنز سے ہرایا جبکہ ہالینڈ نے سکاٹ لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ نویں پوزیشن کے میچ کیلئے اٹلی نے نمیبیا کو 25 رنز سے ہرا دیا۔ اس سے قبل متحدہ عرب امارات، افغانستان، آئرلینڈ اور نیپال کی ٹیمیں بھی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔