کے آر ایل ،سوئی گیس،پی ٹی وی اورپی آئی اے کی ٹیمیں کامیاب

  کے آر ایل ،سوئی گیس،پی ٹی وی اورپی آئی اے  کی ٹیمیں کامیاب

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے ڈپارٹمنٹل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے دوسرے روز  کے آر ایل ،سوئی گیس،پی ٹی وی اورپی آئی اے  کی ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچ گئیں۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے روزگروپ بی کے اہم میچ میں کے آر ایل کی ٹیم نے یو بی ایل کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے  میچ میں کے آر ایل نے ٹاس جیتا اور یو بی ایل کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ اوورز میں6 کھلاڑیوںکے نقصان پر 125 رنز بنائے۔ کے آر ایل کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19.2 اوورز میں مکمل کر لیا۔پانچویں میچ میں یاسر حمید اور حارث سہیل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حبیب بنک کے خلاف زرعی ترقیاتی بنک کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے کامیاب کرا دیا۔