کھلاڑیوں کے حوصلے بلند، سیریز میں کلین سویپ کریں گے۔ مصباح الحق

کھلاڑیوں کے حوصلے بلند،  سیریز میں کلین سویپ کریں گے۔ مصباح الحق

سنچورین(سپورٹس ڈیسک/اے پی پی/آئی این پی) جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو  سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہو گا۔  پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف پہلی ون بار ون ڈے سیریز میں  جیت کا سہرا پوری ٹیم کی بھرپور محنت اور ٹیم سپرٹ کو جاتا ہے۔ ہر کھلاڑی مبارک بادکا مستحق ہے۔  انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور سیریز میں آخری میچ جیت کر کلین سویپ کرنے کی کوشش کریں گے۔ دنیا کو دکھا دیا کہ ہم سیریز جیت سکتے ہیں ۔جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر جیک کیلس اور فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین پاکستان کیخلاف تیسرے ایک روزہ میچ سے آوٹ ہو گئے ہیں۔ کیلس جوکہ 19 ماہ کے بعد پاکستان کیخلاف سیریز میں کھیلے تھے، ایک بار پھر ان فٹ ہو گئے ہیں۔ ڈیل سٹین بھی انجری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ان کو تیسرے میچ سے باہر کر دیا گیا ہے۔