وسیم اکرم کو ذیابیطس کیخلاف لڑنے پر آسٹریلیا میں ایوارڈ ملے گا

وسیم اکرم کو ذیابیطس کیخلاف  لڑنے پر آسٹریلیا میں ایوارڈ ملے گا

لاہور (اے ایف پی) سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ وہ سپورٹس میں نوجوان لیڈر کا ایوارڈ وصول کرینگے جو کہ ذیابیطس کیخلاف مہم کی وجہ سے ملے گا۔ وہ 1997ء سے ذیابیطس کیخلاف لڑ رہے ہیں۔ ایوارڈ کی تقریب2 سے 6 دسمبر تک میلبورن آسٹریلیا میں ہو گی۔