ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ : محمد آصف، محمد سجاد، عمران شہزاد، شاہد آفتاب کامیاب

ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ : محمد آصف، محمد سجاد، عمران شہزاد، شاہد آفتاب کامیاب

ریگا (سپورٹس ڈیسک+نوائے وقت رپورٹ) سنوکر ورلڈکپ میں دفاعی چیمپئن پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے فاتحانہ آغاز کر دیا، محمد سجاد بھی اپنا پہلا میچ جیت گئے۔ لٹویا میں شروع ہونے والے سنوکر ورلڈکپ کے پہلے روز دفاعی چیمپئن محمد آصف کا مقابلہ امریکہ کے احمد السید سے ہوا۔ محمد آصف نے حریف کو ایک کے مقابلے میں 4 فریمز سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں محمد سجاد نے لیتھوانیا کے ایندریج ماکسی مو کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0 سے ہرا دیا۔ محمد آصف اپنا اگلا میچ کل لٹویا کے پیٹرس ارمانسنز کے خلاف کھیلیں گے۔ عمران شہزاد نے سنگاپور کے بیٹی لو کو 4-0 کے فریم سے شکست دیدی۔ پاکستانی کیوئسٹ شاہد آفتاب نے بھی اپنا میچ جیت لیا۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے جیسن ٹوڈ کیخلاف 4-2 کے فریم سے کامیابی حاصل کی۔