عالمی کپ کبڈی ٹورنامنٹ، پاکستان کی مردوں، خواتین کی ٹیموں کا اعلان

عالمی کپ کبڈی ٹورنامنٹ، پاکستان کی مردوں، خواتین کی ٹیموں کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر) بھارت میں منعقد ہونے والے عالمی کپ کبڈی ٹورنامنٹ کے لئے پاکستان کی مردوں اور خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل دو ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔ مینز ٹیم کی قیادت بابر وسیم جبکہ خواتین ٹیم کی جانب سے یہ فریقہ مدیحہ لطیف انجام دینگی۔ اس بات کا اعلان صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود نے گذشتہ روز پنجاب سٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے جاری تربیتی کیمپ کا جائزہ لینے کے بعد کیا۔