سابق اولمپئن عاطف بشیر کی اختر رسول کو مبارکباد

سابق اولمپئن عاطف بشیر کی اختر رسول کو مبارکباد

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق اولمپئن ڈاکٹر عاطف بشیر نے اختر رسول کو صدر اور رانا مجاہد کو سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں ہاکی ماہرین کا ان عہدوں پر انتخاب خوش آئند ہے۔سابقہ کھلاڑیوں سے مشاورت کے ہاکی پر مثبت اثرات ہوں گے۔