انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کو دورہ کی دعوت دے دی

 انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کو دورہ  کی دعوت  دے دی

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کو دورہ انگلینڈ کی دعوت بھی دے دی ۔پاکستان اور انگلینڈ کی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسری بین الاقوامی سیریز اگلے سال مارچ میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی ۔ سیریز میں تین ون ڈے اور تین ٹوئنٹی 20میچز رکھے گئے ہیں ۔  اس بات کافیصلہ پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ ڈس ایبلڈ ونگ کے درمیان لندن میں ہونے والی ملاقات میں ہوا۔