پاکستان کامن ویلتھ گیمز کے ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں شرکت کریگا
لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان یوتھ کامن ویلتھ گیمز 2015کے ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں بھرپور شرکت کرے گا۔ اس سلسلہ میں پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے ملک بھر سے اوپن ٹرائلز کے بعد کھلاڑیوں کے چنائو کیلئے نیشنل ٹریننگ کیمپ قائم کردیا ہے۔ ٹیم کے کوچ عرفان بٹ کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے۔