سپریم کورٹ کی ڈیڈلائن ختم پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین اور چیف الیکشن کمشنر کا تقرر نہ ہو سکا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) وزیراعظم کی سعودی عرب میں موجودگی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین اور چیف الیکشن کمشنر کا تقرر نہ ہو سکا۔ سپریم کور ٹ کی جانب سے حکومت کو دی جانے والے سات روز کی ڈیڈلائن گذشتہ روز ختم ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سمری تیار کر کے سعودی عرب بھجوائی جا چکی ہے لیکن وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کو اس کا جواب موصول نہیں ہو سکا۔ حکومت نے نئے نوٹیفیکشن تک پی سی بی کے چیف آپریٹننگ آفیسر سبحان احمد کو تمام معاملات کو چلانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔