پاکستان میں کرکٹ نہ ہونے کا دکھ ‘ امید ہے حالات جلد بہتر ہونگے : کرس گیل

پاکستان میں کرکٹ نہ ہونے کا دکھ ‘ امید ہے حالات جلد بہتر ہونگے : کرس گیل

کنگسٹن (آن لائن) ویسٹ انڈیز کے جارحانہ مزاج بیٹسمین گرس گیل کا کہنا ہے پاکستان میں کرکٹ نہ ہونے کا دکھ ہے۔ بوم بوم آفریدی ان کے اچھے دوست ہے۔ عالمی شہرت یافتہ اوپنز گرس گیل پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں تو رنز نہ کرسکے لیکن ٹی ٹوئنٹی میں گرس گیل کا بلا رنز اگلنے کو بےتاب ہے۔ گرس گیل نے ویسٹ انڈین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس ورلڈ کلاس بولرز ہےں جن کےخلاف رنز بنانا آسان نہیں ہوتا۔ پچھلے سال پاکستان آنا چاہتا تھا لیکن بورڈ نے منع کردیا۔ جیسے ہی پاکستان کے حالات بہترہونگے وہاں جانے میں فخرمحسوس کروں گا۔ گیل کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی اچھے دوست ہیں بالخصوص شاہد آفریدی سے جس سے تھوڑا بہت مزاق بھی کرلیتا ہوں۔ گیل نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرکٹ نہ ہونے کا انھیں دکھ ہے۔ امید ہے کہ پاکستان میں حالات جلد بہتر ہو جائے۔