پاکستان سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والا ملک بن گیا

 پاکستان سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والا ملک بن گیا

کنگزٹاﺅن(آئی اےن پی)ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلامیچ کھیل کر پاکستان سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والا ملک بن گیا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان کا مجموعی طور پر اڑسٹھ واں ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ ہے۔ میچ سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچز کی تعداد سڑسٹھ تھی۔ویسٹ انڈیزکے کرس گیل پاکستان کے خلاف پہلے میچ میں صرف پانچ رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے انہیں ایک ہزاررنز کا سنگ میل عبورکرنے کےلئے اب صرف دورنزدرکار ہیں۔ وہ یہ اعزازحاصل کرنے والے ویسٹ انڈیزکے پہلے اوردنیاکے ساتویں کھلاڑی بن جائیں گے۔ جمیکا کے جارحانہ بلے بازتینتیس میچزمیں نوسواٹھانوے رنزبناچکے ہیں۔پاکستان کے شاہدآفریدی اگرایک بارصفر پر آو¿ٹ ہوگئے توانگلینڈ کے لیوک رائٹ کے ہمراہ سب سےزیادہ صفر حاصل کرنے والے بدنصیب کھلاڑی بن جائیں گے۔ لیوک رائٹ سات اور پاکستان کے شاہدآفریدی چھ بار بغیرکوئی رن بنائے پویلین لوٹ چکے ہیں۔ کرس گیل ایک ہزاررنزبنانےوالے ویسٹ انڈیزکے پہلے کھلاڑی ہوں گے۔