قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم سمیع اسلم کی قیادت میں انگلینڈ چلی گئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) تین ملکی سیریز میں حصہ لینے کے لیے پاکستان انڈر 19کر کٹ ٹیم سمیع اسلم کی قیادت میں انگلینڈ چلی گئی۔ تین ملکی سیریز کے دوران پاکستان ٹیم میزبان انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی جونیئر ٹیموں کے خلاف میچز میں حصہ لے گی۔ ٹیم کے کپتان سمیع اسلم نے اس ٹور کو ایک مشکل دورہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ دونوں مخالف ٹیموں کو شکست دے سکیں انگلینڈ کا ٹور تمام نوجوان کھلاڑیوں کے کر کٹ کئیریر میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔ بورڈ نے مجھے قیادت کی ذمہ درای سونپ کر مجھ پر جو ذمہ داری عائد کی ہے میری پوری کوشش ہو گی کہ اس سے نبرد آزما ہوں۔ ٹیم کوچ اعظم خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے ٹور کی بھر پور تیاری کی ہے اور امید ہے کہ ٹیم انگلینڈ میں بہترین نتائج فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹیم میں چند ایک ایسے کھلاڑی شامل ہیں جو کہ مستقبل میں پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کر یں گے۔ منیجر علی ضیاءکے مطابق تما م کھلاڑیوں نے اس ٹور کے لئے بھر پور تیار کی ہے اور امید ہے کہ ہماری ٹیم توقعات کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کر ے گی۔