شکیل عباسی آج دوبارہ تربیتی کیمپ جوائن کرینگے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے فاروڈ کھلاڑی شکیل عباسی چار روز کے وقفہ بعد آج دوبارہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کیمپ کو جوائن کرینگے۔ شکیل عباسی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیمپ سے ڈراپ کر دیا گیا تھا تاہم معاملہ حل ہونے کے بعد ٹیم کے ہیڈ کوچ اختر سول نے شکیل عباسی کو دوبارہ کیمپ میں شمولیت کی اجازت دیدی جس کے بعد آج شکیل عباسی نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کیمپ میں رپورٹ کرینگے۔ ایشیا کپ کی تیاری کے لیے جاری کیمپ آج آرام کا دن ہے۔