شاہد آفریدی نے اپنا پہلا میچ کھیلنے والے ذوالفقار بابر کو مین آف دی میچ کا مستحق قرار دیدیا

کنگز ٹاﺅن ( این این آئی)ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں ” مرد میدان “ قرار پانے والے شاہد آفریدی نے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دےئے جانے کے باوجود ذوالفقار بابر کو اعزاز کا مستحق قرار دیدیا ۔ شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو میںانہوں نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی پر بہت خوش ہوں، میرے خیال میں جس انداز میں حفیظ نے ٹیم کی قیادت کی وہ بہت اچھی تھی۔انہوں نے کہا کہ مجھے مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ہے لیکن میرے خیال میں اس ایوارڈ کا مستحق کیریئر کا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے ذوالفقار بابر ہے اور میں لازمی طور پر اپنا یہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ ذوالفقار بابر کو دینا چاہوں گا جس نے نہ صرف باﺅلنگ بلکہ فیلڈنگ اور بیٹنگ بھی اچھی کی جبکہ عمر امین نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔