سکواش فیڈریشن ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے کوئی کام نہیں کررہی: جہانگیر خان

سکواش فیڈریشن ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے کوئی کام نہیں کررہی: جہانگیر خان

کراچی(آن لائن)پاکستانی اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے فیڈریشن کوئی کام نہیں کررہی، چند ایک ٹائٹل ایشین سطح پر آئے ہیں ، ورلڈ ٹائٹل کیلئے کھلاڑیوں کو محنت کرنا ہوگی۔ جہانگیر خان نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں اب پاکستان میں سکواش کے کھلاڑی کم ہوتے جارہے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ اس کھیل کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کرے اور کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں۔