سپاٹ فکسنگ: بھارتی کرکٹ بورڈ نے راج کندرا، گروناتھ میاپن کو بری کر دیا

ممبئی (نوائے وقت نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں راج کندرا، گروناتھ میابن کو الزامات سے بری قرار دیدیا ہے اور کہا ہے کہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے۔ راج کندرا آئی پی ایل فرنچائز راجستھان رائلز کے شریک مالک ہیں۔ جبکہ گروناتھ میاین بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سری سواسن کے داماد ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے کہا ہے کہ راج کندرا، راجستھان رائلز اور انڈیا سمینیش کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ملے۔