بی ا ے برکی سپورٹس لوگو کی افتتاحی تقریب

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ہاکی کے ممتاز کھلاڑی اور کوچ نوائے وقت کے سابق سپورٹس رپورٹر ایڈیٹر بی اے برکی مرحوم پر قائم کردہ تنظیم کے زیر اہتمام بی اے برکی سپورٹس (لوگو) کی افتتاحی تقریب ہوئی۔ صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین، ایم بی اے حاجی ظہور کے علاوہ کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والے خیب خان، ضیا الدین، ڈاکٹر اعجاز و درجنوں افراد نے شرکت کی۔ فیصلہ کیا گیا کہ بی اے برکی سپورٹس کے زیر اہتمام پہلا مقابلہ اتھلیٹکس کا 17 اگست کو منعقد ہوگا۔