اولمپیئن شہباز جونیئر کی والدہ انتقال کر گئیں‘آبائی قبرستان میں سپرد خاک

چنیوٹ(نامہ نگار    ) دنیا ئے ہاکی کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی اور سابق اسسٹنٹ کوچ قومی ہاکی ٹیم پاکستان اولمپیئن شہباز جونیئر کی والدہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں مرحومہ کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان گوجرہ میں سپر د خاک کر دیا گیا ان کی نماز جنازہ میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروںا فراد نے شرکت کی ان کی وفات پر چیئرمین امن کمیٹی پنجاب پیر محمد ابراہیم سیالوی، سابق ضلعی نائب ناظم حسن علی قاضی،سنیئر صحافی پیر زادہ اقبال حسین،جماعت اسلامی چنیوٹ کے ضلعی نائب امیر سید نورالحسن شاہ،ضلع تحریک کے صدر اور سینئر صحافی شیخ محمد شہزادہ اکبرنے ان کی وفا ت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کیلئے دعا مغفرت کی۔