آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی 20کوالیفائرکے پہلے سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم آج ہالینڈ سے ٹکرائےگی

آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی 20کوالیفائرکے پہلے سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم آج ہالینڈ سے ٹکرائےگی

ڈبلن(این این آئی) آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی 20کوالیفائرکے پہلے سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم (آج) پیر کو ہالینڈ سے ٹکرائے گی ۔شیڈول کے مطابق مسلسل 3 میچز جیتنے والی گرین شرٹس کا (آج) پیر کو پہلے سیمی فائنل میں میزبان آئرلینڈ سے مقابلہ ہوگا۔اس سے قبل بارش کے سبب 9 اوور فی اننگز تک محدود میچ میں نیدرلینڈز کیخلاف پاکستان نے 4 وکٹ پر 72 رنز بنائے، پلیئر آف دی میچ قرار پانے والی نین عابدی نے 27 گیندوں پر 38 رنز سکور کیے۔