پاکستان چیس فیڈریشن کے انتخابات میں پھر تاخیر، 2 ستمبر کو ہونگے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان چیس فیڈریشن کے انتخابات میں ایک مرتبہ پھر تاخیر ہو گئی ہے۔ 31 اگست کو لاہور میں ہونے والے انتخابات اب دو ستمبر کو اسلام آباد میں ہونگے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے چیس فیڈریشن کے انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری منسٹری آئی پی سی شعیب میر میمن کو الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔