صدر پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن معظم خان کی پی ایس ایف کے نو منتخب عہدےداروں کو مبارکباد
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر معظم خان نے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے انتخابات میں نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ نئی انتظامیہ سائیکلنگ کے کھیل کی ترقی کے لیے کردار ادا کرئے گی۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پہلا موقع ہے کہ سائیکلنگ فیڈریشن کے انتخابات میں بعض سیٹوں کے لیے خفیہ رائے شماری کا طریقہ کار استعمال کیا گیا تھا۔ نو منتخب صدر کوکب ندیم وڑائچ نے جس عزم کا اظہار کیا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ کھیل کی ترقی کے لیے کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کا مکمل تعاون انہیں میسر آئے گا۔اس موقع پر انہوں نے فیڈریشن کے سیکرٹری اظہر شاہ سمیت دیگر عہدیداران کو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔