کین ولیم سن نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ کپتان مقرر
ویلنگٹن(سپورٹس ڈیسک)کیوی بلے باز کین ولیمسن کو برینڈن میکلم کی جگہ نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کا نیا قائد مقرر کردیا گیا۔2010 میں بھارت کے خلاف ڈیبیو کرنے والے کین ولیمسن پہلے ہی ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ میچوں میں کیوی ٹیم کی باگ ڈور سنبھال چکے ہیں۔