پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے مسٹر پاکستان مقابلہ ملتوی کر دیا
لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) طاقت بخش ادویات کے استعمال سے مزید اموات کا خدشہ ، پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے یکم مئی کو سوات میںہونے والا مسٹر پاکستان مقابلہ ملتوی کر دیا۔ سینکڑوں باڈی بلڈرز مقابلے کی تیاری میں مصروف تھے۔ذرائع کے مطابق انتظامیہ کو ڈوپ ٹیسٹ کے لئے حکومتی ٹیم کے چھاپے کا خدشہ تھا۔ دوسری جانب فیڈریشن کا کہنا ہے کہ یکم مئی کو مولانا فضل الرحمن کے جلسے کی وجہ سے مقابلہ ملتوی کیا گیا۔واضح رہے کہ ممنوعہ ادویات کے استعمال سے رواں ماہ چار تن ساز اپنی زندگی کی بازی ہار بیٹھے ہیں۔