ریڈیو پاکستان پر کمنٹری نشر کرنے کا خیرمقدم
لاہور (پ ر) ریڈیو پاکستان نے کرکٹ کمنٹری کو بحال کرکے پاکستان کپ کے میچز براہ ِراست نشر کیے ہیں ۔کمنٹری ایف ایم 101پر نشر کی جا رہی ہے‘شائقین نے ڈی جی صبا قمر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ کمنٹری کی نگرانی وحید شیخ جبکہ نزاقت شکیلہ اور اظہر علی انتظامات سنبھال رہے ہیں۔ کمنٹیٹرزمیں طارق رحیم،راجہ اسد علی خاں،تنویر اقبال،طارق سعید اور انیس الرحمٰن شامل ہیں جبکہ محمد ادریس تبصرہ پیش کر رہے ہیں۔