قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ‘پیٹر مورس نے جوائننگ کیلئے وقت مانگ لیا
لاہور(حافظ محمد عمران /نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے کوچ ملکی ہو یا غیر ملکی آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں ہوجائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہر یار خان اہم مسئلے پر بورڈ آف گورنرز کی رائے کے بعد فیصلہ کرنا چاہتے ہیں ۔پاکستانی کوچز میں سے عاقب جاویدکے علاوہ کوئی بھی پاکستانی اس دوڑ میں شامل نہیںہے۔غیر ملکی کوچز میں سے پی سی بی پیٹر مورس کو یہ ذمہ داری دینا چاہتا ہے۔ان کے ساتھ بات چیت بھی ہوئی ہے۔پیٹر مورس نے ٹیم پاکستان کو جوائن کرنے کیلئے 16سے 20ہفتوں کا وقت مانگا ہے ۔یہ مسئلہ بورڈ آف گورنرز کے سامنے رکھ کر مشاورت کی جائے گی۔سابق لیگ سپنر مشتاق احمد بھی ہیڈ کوچ کے امیدوار ہیں ۔پارٹ ٹائم ذمہ داری کیلئے وہ فیورٹ ہیں پی سی بی نے نئی کرکٹ کمیٹی کیلئے سابق کرکٹرز کے ناموں کو حتمی شکل دیدی ہے ۔گورننگ بورڈ کے اجلاس میں کرکٹ کمیٹی کیلئے بھی منظوری لی جائے گی ۔ پہلی کرکٹ کمیٹی میں ویمن کرکٹ کی نمائندگی بھی ہوگی ۔ ثناء میر کو کمیٹی میںشامل کیا جارہاہے ۔یہ پہلا موقع ہوگا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی میں کسی خاتون کھلاڑی کو شامل کی جارہا ہے۔