منشیات کے خلاف مہم، 8 رکنی سائیکلسٹ ریلی لاہور پہنچ گئی

منشیات کے خلاف مہم، 8 رکنی سائیکلسٹ ریلی لاہور پہنچ گئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) نوجوان نسل میں آگاہی اور منشیات کے خلاف جہاد کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے زیراہتمام8 رکنی سائیکل سواردستہ مظفر گڑھ سے لاہور پہنچ گیا۔ سپورٹس بورڈ پنجاب کے عہدیداروں نے مہمان سائیکلسٹ کا استقبال کیا۔ سائیکلسٹ کل لاہور سے گوجرانوالہ اور 8 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق 8 رکنی سائیکلسٹوں کے دستے کی قیادت لطیف سیال کر رہے ہیں۔ سائیکلسٹوں میں مٹھو قریشی، غضنفر عباس، وقاص بشیر، غلام عباس، اللہ بچایا،اللہ دتہ اور عاصم سیال شامل ہیں۔ ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب جلیل احمد چوہان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد حفیظ بھٹی اور تحصیل سپورٹس آفیسر ملک وقار نے استقبال کیا۔