محکمہ بہبود آبادی کے زیراہتمام کرکٹ میچ قینچی کلب نے جیت لیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) محکمہ بہبود آبادی لاہور کے زیراہتمام گذشتہ روز پی سی ایس آئی آر کو گراؤنڈ میں محکمانہ کرکٹ ٹیم اور قینچی کرکٹ کلب کے مابین میچ ہوا۔ اس موقع پر ملک آفتاب احمد اعوان ڈسٹرکٹ آفیسر ارشد خان، عابد اور ڈسٹرکٹ ڈیموگرافر طاہر صدیقی بھی موجود تھے۔ قینچی کرکٹ کلب نے میچ 53 رنز سے جیت لیا۔ آخر میں مہمان خصوصی ٹیسٹ کرکٹر عدنان اکمل نے انعامات تقسیم کئے۔