لوئی سواریز انگلش پریمئر لیگ میں سیزن کے بہترین فٹبالر قرار پائے

لوئی سواریز انگلش پریمئر لیگ میں سیزن کے بہترین فٹبالر قرار پائے

لندن (بی بی سی) لیورپول کے لوئی سواریز کو پروفیشنل فٹبالرز ایسوسی ایشن نے انگلش پریمیئر لیگ کے رواں سیزن کا بہترین فٹبالر قرار دیا۔ انہیں یہ اعزاز لندن میں تقریب میں دیا گیا۔ یہ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد یوراگوئے سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ سٹرائیکر نے کہا کہ ’’پریمیئرلیگ میں بہت سے بہترین کھلاڑی موجود ہیں اس لئے ان میں سے منتخب کیا جانا ایک بڑا اعزاز ہے‘‘ لوئی سواریز اس سال انگلش پریمیئر لیگ میں پابندی کی وجہ سے ابتدائی چھ میچ نہ کھیلنے کے باوجود سیزن میں 30 گولوں کے ساتھ ٹاپ سکورر ہیں۔