لاہور بورڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ گرلز سکول شرقپور نے جیت لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شرقپور نے لاہور کالج کو شکست دیکر  لاہور بورڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ جیت لی۔لاہور بورڈ کے زیرانتظام اتھلیٹکس مقابلے پنجاب یونیورسٹی نیوکیمپس گرائونڈ میں ہوئے جس میں 7 ٹیموں نے شرکت کی۔ گراسی ٹریک پر ہونیوالے دوڑ کے مقابلوں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شرقپور کی ایتھلیٹ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 10گولڈ اور ایک سلورمیڈل کی بدولت چیمپئن شپ اپنے نام کی۔ دفاعی چیمپئن لاہور کالج نے ایک گولڈ اور8 سلور میڈل کی بدولت ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔کلیات البنات کالج نے 3 برونز میڈل کی بدولت ایونٹ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔