قومی شطرنج چیمپئن شپ کے تیسرے روز بھی زبردست مقابلے

قومی شطرنج چیمپئن شپ کے تیسرے روز بھی زبردست مقابلے

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) 29ویں قومی شطرنج چیمپئن شپ کے تیسرے روز کے اختتام پر دفاعی چیمپئن محمود لودھی نے شہزاد مرزا کو سخت مقابلے کے بعد شکست دیکر بر تری حاصل کر لی۔سکول آف انٹرنیشنل سٹڈیزمیں چیس فیڈریشن کے زیراہتمام چیمپئن شپ میں 86کھلاڑی شریک ہیں۔ چیمپئن شپ کے تیسرے روز سنسنی خیز مقابلے ہوئے۔ سب سے اہم مقابلہ دفاعی چیمپئن محمود لودھی اور قومی چیمپئن شہزاد مرزا کے درمیان ہوا جس میں محمود لودھی نے برتری حاصل کر لی۔دیگر مقابلوں میںحتمی نتائج کے بعد محمد یوسف، فیضان اللہ، مدثر اقبال اور زاہد نے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا جبکہ احمد علی اور انور قریشی کے درمیان ہونے والا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔ چیمپئن شپ کل 30 اپریل بدھ تک جاری رہے گی جس کے دوران 11 راؤنڈ کھیلے جائیں گے۔