سب کچھ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ نے دیا، آج کیڑے نکالے جا رہے ہیں : اقبال قاسم

لندن (بی بی سی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اداروں کا کردار محدود کرکے ریجنل یا علاقائی ٹیموں کی مالی کفالت انہی اداروں سے کرنے کا جو منصوبہ تیار کیا اس پر اداروں نے تحفظات ظاہر کر دئیے ہیں اور کئی سالبق ٹیسٹ کرکٹروں نے بھی اسے ملکی کرکٹ کو تباہی سے دوچار کرنے کے مترادف قرار دیا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم نے کہا کہ وہ کرکٹر جو ساری زندگی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ سے کھاتے رہے، مراعات لیتے رہے اور اسی کی وجہ سے کرکٹ بورڈ تک پہنچے، آج اسی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ میں کیڑے نکال رہے ہیں۔