سابق چیف سلیکٹر پی سی بی کی نجم سیٹھی کیخلاف ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست

سابق چیف سلیکٹر پی سی بی کی نجم سیٹھی کیخلاف ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے)چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے خلاف ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سیلیکٹر ایم الیاس کی جانب سے درخواست دائر کی گئی کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی جانب سے انہیں چیف سیلیکٹر کے عہدے سے غیرقانونی طور پر برطرف کیا گیا جبکہ ان کا ایک سال کا کنٹریکٹ باقی تھا۔ایم الیاس کے مطابق انہوں نے پنشن نہ دینے اور مراعات واپس لینے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے مگر اس کے باوجود چیئرمین زبردستی مراعات واپس لے رہے ہیں۔