آل پاکستان فیصل آباد کبڈی ٹورنامنٹ بسم اللہ کلب نے جیت لیا

۹فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) کلیم شہید پارک میں ہونے والے آل فیصل آباد کبڈی ٹورنامنٹ بسم اللہ کبڈی ٹیم نے جیت لیا۔ مہمان خصوصی عوامی تحریک کے ملک سرفراز قادری تھے۔ اس موقع پر سرپرست چوہدری اشفاق ‘ ملک ذوالفقار ‘ احسان ڈوگر‘  فہیم منج‘ ملک دلشاد‘ رمضان چشتی‘ عرفان وارثتی‘ عامر مصطفوی‘ عثمان بلوچ‘ میاں فاروق‘ بنیابین عربی ‘شکیل مانا‘ ماسٹر عمر‘ غلام مرتضیٰ جٹ نے بھی شرکت کی۔
ملک سرفراز قادری نے کہا کہ جس قوم کے کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کبڈی برصغیر کا قدیم اور زبردست کھیل ہے جوانٹرنیشنل کھیل بن چکا ہے۔