آل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ لاہور میں شروع

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز لاہور میں ہو گیا ہے۔باغ جناح لان ٹینس کورٹ میں چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 200 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ کا مین راؤنڈ شروع ہو گیا۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر فہیم صدیقی کے مطابق انعامی رقم  ساڑھے چار لاکھ روپے  رکھی گئی۔