نیشنل بنک کے اعلیٰ حکام ناقص پالیسی، سینئر کرکٹرز ٹیم کو چھوڑ گئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) نیشنل بنک کے اعلیٰ حکام کی ناقص پالیسیوں کے باعث سینئر کرکٹرز نے بنک کی ٹیم کو چھوڑ کر نئے ڈومیسٹک سیزن کے لئے دیگر ڈیپارٹمنٹس کو جوائن کر لیا۔ نیشنل بنک نے سینئر کھلاڑیوں کی رخصتی کے بعد قائد اعظم ٹرافی 2016-17ء کیلئے ناصر جمشید کی قیادت میں نئے کھلاڑیوں پر مشتمل 20 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ میں ایم جمیل منیجر، نعمان اﷲ بیٹنگ جبکہ وسیم خان باولنگ کوچ ہونگے۔