سجاس کے پانچ ممبران پاکستان سپر لیگ کی کوریج کیلئے دبئی جائینگے
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ(سجاس) کے پانچ ممبران پاکستان سپر لیگ(پی سی ایل) میں کوریج کیلئے دبئی جائینگے،اس بات کا اعلان سجاس کے صدر اور سیکریٹری نے سجاس کی جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا ،ارکان نے سجاس کی ایک سالہ کارکردگی کو مثالی قراردیا ۔ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ آفیسرز کلب میں منعقد ہوا، اجلاس میں سجاس کے پیٹرن جنید علی شاہ سمیت سجاس کے 50 سے زائد ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں بیرون ملک مقیم ممبران کی رکنیت ختم اور نئی ممبر شپ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت وزیر قادری حاصل کی۔ سجاس کے جنرل سیکریٹری محمد اصغر عظیم نے ایسوسی ایشن کی ایک سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالی اور ایک سال کے دوران ہونے والے تمام ایونٹس کے بارے میں ممبران کو آگاہ کیا جسے پورے ہائوس نے بے حد سراہا، اسکے علاوہ سجاس کے صدر طارق اسلم نے اعلان کیا کہ اگلے سال دبئی میں منعقد ہونیوالی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سجاس کے پانچ ممبران کو کوریج کیلئے بھیجا جائیگا جو ممبران خواہشمند ہیں وہ رابطہ کرسکتے ہیں ممبران کی تعداد زیادہ ہونے کی باعث قرعہ اندازی کے ذریعہ پانچ خوش نصیبوں کا اعلان ہوگا، اصغر عظیم نے سجاس کے بینک اکائونٹ کے تفصیلات پیش کیں جو اس سے قبل کبھی ممبران کے سامنے نہیں آسکیں تھیں، نئی کابینہ کے چارج لینے سے قبل سابق سیکریٹری اور صدر نے سجاس کو ایک لاکھ روپے کا مقروض چھوڑا تھا اس قرضہ کو سجاس کے صدر اور سیکریٹری نے حساب کتاب بینک اکاأئنٹ کے ذریعے نہ ہونے کی وجہ سے ادا کرنے سے انکارکردیا تاہم سابق سیکریٹری عبید اعوان کے اعتراض پر سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی قائم کردی گئی جو معاملات کی تحقیقات کریگی جس کے بعدحتمی فیصلہ کیا جائیگا۔