نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ بارش کی نذر

ہملٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ بارش کی نظر ہوگیا، تین میچوں کی سیریز 2-0 سے پروٹیز کے نام، نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان برینڈن میکولم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پروٹیز ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 30.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے۔ ڈی کک 80 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تاہم اس کے بعد شدید بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جو بعد میں جاری رہا اور میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا۔