ماڈرن پینٹاتھلون کے عہدیداروں کا انتخاب‘ چیمپئن شپ آج فیصل آباد میں ہو گی

لاہور (سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) سپورٹس بورڈ پنجاب اور پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن کے زیراہتما م پہلی پینٹاتھلون چیمپئن شپ آج 28اکتوبر بروز منگل پنجاب سٹیڈیم میں ہوگی۔دریں اثناء پاکستان ماڈرن پینٹا تھلون فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں نئے عہدیداروں کا انتخاب کیاگیاجن میں صدر ریاض فتیانہ، سینئر نائب صدر پیر طاہر فواد، نائب صدور میاں فیصل مسعود، مریم جاوید،سیکرٹری جنرل چودھری ظہور احمد، ایسوسی ایٹ سیکرٹری آصف عظیم،معروف الحسن،فنانس سیکرٹری محمد عمر جاوید، وومن ونگ میں چاند پروین، فاخرہ تبسم جبکہ کوچنگ ایسوسی ایشن کیلئے شاہ محمد کو منتخب کیا گیا۔اجلاس میں یو آئی ایم پی UIMP)) کے نمائندے مائیکل جنکا بھی موجود تھے۔