لاہور تا ساہیوال انٹرنیشنل سائیکل ریس 16 نومبر کو ہو گی

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام لاہور تا ساہیوال انٹرنیشنل سائیکل ریس 16 نومبر کو ہوگی۔ ریس میں تمام الحاق رکھنے والے یونٹس سمیت چاروں صوبے اور فاٹا شرکت کرینگے۔ ریس کا آغاز پنجاب  سٹیڈیم لاہور سے صبح 9 بجے ہوگا۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر ادریس حیدر خواجہ کے مطابق ریس میں پہلی چھ پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹ کو نقد انعام سے بھی نوازا جائے گا۔ ریس میں شرکت کرنے والے تمام ایونٹس اپنے سائیکلسٹ کی رجسٹریشن فیڈریشن کو جلد کرائیں تاکہ ریس کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔ ریس کے تمام شرکا 15 نومبر کو لاہور میں ریس کی آرگنائزنگ کمیٹی کو رپورٹ کریں گے۔