ذوالفقار علی سینئرز رینکنگ ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

کراچی (سپورٹس رپورٹر) آئی ٹی ایف ورلڈ سینئرز رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے 45 پلس سنگلز کے پہلے کوارٹر فائنل میں  ذوالفقار علی نے تھرڈ سیڈکے پی کے کے اسرار گل کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ، دو اور چھ، ایک سے اپ سیٹ شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ قبل ازیں کھیلے گئے اسی ایونٹ کے پہلے رائونڈ میں ٹاپ سیڈ پی اے ایف کے ملک انعام اللہ خان نے طارق جان اللہ والا کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ، دو اور چھ، ایک سے ہرا دیا جبکہ سیکنڈ سیڈ عرفان اللہ نے احرالدین کو چھ، دو کے یکساں اسکور سے قابو کرلیا۔