جوہانسبرگ: افریقی فٹ بال ٹیم کے کپتان سینزو میوا قتل

جوہانسبرگ: افریقی فٹ بال  ٹیم کے کپتان سینزو میوا قتل

جوہانسبرگ (آئی این پی)جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں افریقی فٹ بال ٹیم کے کپتان اور گول کیپر سینزو میوا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ جوہانسبرگ کے جنوب میں واقع واسلورز میں سینزو کی گرل فرینڈ کے گھر پیش آیا۔ 27 سالہ سینزو اورلانڈو پائریٹس کلب کے لئے بھی کھیلتے تھے۔ جنوبی افریقہ کی پولیس کے مطابق اتوار کو مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے دو افراد گھر کے اندر داخل ہوئے جبکہ ایک باہر کھڑا رہا۔ سینزو کو گولیاں مارنے کے بعد تینوں افراد فرار ہو گئے۔