جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم آئندہ  ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی

کیپ ٹائون (اے پی پی) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔ دورہ کا آغاز 2 نومبر کو کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف ٹور میچ سے کرے گی۔ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 5 نومبر کو ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل 7 نومبر کو میلبورن جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 9 نومبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 14 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 16 نومبر، تیسرا 19 نومبر، چوتھا 21 نومبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 23 نومبر کو کھیلا جائے گا۔