اے ایس ایف لیول ٹو سکواش کوچنگ ٹورنامنٹ لاہور میں شروع

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اے ایس ایف لیول ٹو کوچنگ کورس پنجاب سکواش کمپلیکس لاہور میں شروع ہو گیا۔ ایشین سکواش فیڈریشن کی جانب سے پاکستان کو الاٹ ہونے والے کوچنگ کورس کو ہانگ کانک کے کرس کلارک اور پاکستان کے فہیم گل کنڈکٹ کرینگے۔ کورس کا اختتام یکم نومبر کو ہوگا۔